بھارت میں اقلیتوں پر جاری مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے،تحریک جوانان پاکستان

منگل 26 جنوری 2016 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) بھارت میں اقلیتوں پر جاری مظالم پر عالمی دنییا کی خاموشی افسوس ناک ہے،وہ منگل کو تحریک جوان پاکستان کے زیر اہتمام بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ مناتے ہوئے کراچی پریس پر احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے سندھ کے چیف آرگنائزر نعیم خان خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ برما ،کشمیر،افغانستان اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،بلکہ پاکستان پر بھارتی مداخلت کا مرکز ہے،بھارت یہں رہنے والے دیگر مذاہب کے لوگوں اور خاص مسلمانوں پر ظلم نے سیکولر بھارے کے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے،انہوں نے بھارتی مظالم پر عالمی دنیا اور مسلم ممالک کی کاموشی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان کا ہر کارکن پاکستان کی حفاظت کے لئے تیار ہے اور کشمیر کی آزادی تحریک میں اپنے مسلمان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے،قوم آج کشمیری مظلوم مسلمانوں کے لئے یوم سیاہ منارہی ہے،حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور بھارتی مظالم کے خلاف خاموشی توڑ دیں ،نریندر مودی بھاتے ،بلکہ دنیا کا موزی انسان ہے،پاکستان حکمراں اپنے زاتی مفادات کے لئے کشمیری کی قربانیاں نظر اندا نہ کریں،تحریک جوانان پاکستان کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی،ہم برما کے روینیا مسلمانوں سے لیکر کشمیری مسلمانوں کی آواز دنیا کے ہر پلیٹ فرام پر اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :