رشوت ستانی کے خلاف کاروائی کے بعد چینی کمپنیوں نے تطہیر کا عمل تیزی کے ساتھ شروع کر دیا ہے

منگل 26 جنوری 2016 21:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء /شنہوا)چین کے 26سرکاری اور صنعتی ادارو ں نے ایسے بیانات جاری کرنے شروع کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ان اداروں میں خلاف ورزیوں کی تصحیح کر دی ہے جو رشوت ستانی معائنوں کے دوران پکڑی گئی تھیں ۔ان اداروں کے بیانات چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈسپلن انسپیکشنکی مرکزی کمیشن( سی سی ڈی آئی) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔

سی سی ڈی آئی نے جون سے ستمبر تک 26اداروں کے خلاف کاروائی کی جس میں رشوت ستانی ، اقربا پروری اور پارٹی کی کفایت شعاری کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا گیا۔چین کی ریسورسز (ہولڈنگز) کمپنی اینڈ لمیٹیڈ ان 13کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے ایسے بیانات جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ معائنہ کار اتھارٹی کا فضول خرچی کے معاملات کو بے نقاب کرنے پر زور تھا اور یہ معاملہ سب کے لئے انتہائی تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق کمپنی کے اعلیٰ حکام نے فضول خرچی جیسے مسائل کی وجوہات کا تجزیہ کرنے کے بعد ان کے سدباب کے لئے فوری ایکشن لیا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 24 ملازمین کو سزائیں دی جا چکی ہیں اور 320ملین یوآن کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق کمپنی نے سزا یافتہ ملازمین سے مراعات بھی واپس لے لی ہیں ۔ کمپنی کے بیان کے مطابق ا ن کے سابق سربراہ سونگ لین کے منفی اثرات کی زائل کرنے تک کاروائی جاری رہے گی ۔

واضح رہے کہ سونگ لین کو بدعنوانی کی وجہ سے ستمبر میں برطرف کیا گیا تھا ۔انسٹیل گروپ نے بھی اپنی کوتائیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 38ملازمین کو سزا ئیں دی ہیں اور 50ملین یوآن کی مالیت کے اثاثے بھی ضبط کئے ہیں ۔چینی ریلوے کے حکام نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ خلاف ورزیوں پر 389افراد کو سزائیں دی گئی ہیں ۔جن 26اداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے ان میں (سی پی سی) کمیٹی کے ماتحت تائیوان کے امور کے دفتر وزارت ٹرانسپورٹ ،چائنہ ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپ اور روزنامہ پیپلز ڈیلی بھی شامل ہیں۔