جنوبی بحیرہ چین پر امریکہ بے بنیاد الزامات لگانے سے بازرہے ، چین

منگل 26 جنوری 2016 21:05

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء /شنہوا) چین نے جنوبی بحیرہ چین میں جزیروں کی تعمیر کے حوالے سے امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بے بنیاد الزامات لگانے سیباز رہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنگ ینگ نے منگل کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین اس طرح کی بے بنیاد تنقید کو برداشت نہیں کرے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین متعدد مرتبہ جزیروں کی تعمیر کو عوامی مفادکے مطابق بیان کر چکا ہے جبکہ جزیروں پر کی جانے والی تجرباتی پروازیں بھی قانون کے عین مطابق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء پسیفک خطے میں امن و استحکام خطے میں موجود تمام ریاستوں کے مفاد میں ہیں ۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ خطے میں تصادم سے بچاؤ کے لئے میری ٹائم حقوق کا خیال رکھا جانا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :