وفاقی وزیر داخلہ نجی ٹی وی پر حملے کو روکنے میں ناکامی اور تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر ایس پی ، ڈی ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا

منگل 26 جنوری 2016 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نجی ٹی وی پر حملے کے واقعہ کو روکنے میں ناکامی اور تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کچھ دن قبل اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کو روکنے میں ناکامی اور تفتیش میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے تینوں افسران کو محکمانہ انکوائری کے بعد چارج شیٹ کئے جانے کی بھی ہدایت کی ہے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ روایتی پولیسنگ سے نہ تو دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے نہ ہی امن عامہ کی صورتحال میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے ۔