سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک سے ترکی کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ کی ملاقات
بحری تعاون، خطے میں امن اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے امور پر تبادلہ خیال
منگل 26 جنوری 2016 20:40
راولپنڈی ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) ترکی کے کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل ھقان استم نے منگل کو یہاں وزارت دفاع میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحری تعاون، خطے میں امن اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے امور زیر غور آئے۔ سیکریٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان روایتی، پرتپاک، دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان باہمی خیرسگالی کا جذبہ ہے اور وہ افغانستان میں استحکام، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور مشرق وسطیٰ کے جاری بحران سے متعلق ایشوز پر باہمی مفاہمت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی نے طویل عرصے سے درپیش دہشت گردی کی لعنت کے پیش نظر استنبول اور چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اپنے ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.