ملائیشیاء ‘ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے تیرہ افراد ہلاک‘ متعدد لاپتہ

منگل 26 جنوری 2016 20:13

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) ملائیشیاء میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملائیشیاء کی ریاست جوہوڑ کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے نو خواتین سمیت تیرہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ ریسکیو عملے نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔