پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،پانچ کلو وزنی بم برآمد

منگل 26 جنوری 2016 20:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پریشر ککر میں رکھا گیا پانچ کلو وزنی بم برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے بشیر آباد میں ایک گھر کے باہر پریشر ککر میں پانچ کلو وزنی بم نصب کرکے رکھا گیا تھا بم ڈسپوزل سکواڈ نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔

متعلقہ عنوان :