فیصل آباد میں سوائن فلو سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے

جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 30سے 60سال تک بتائی جاتی ہیں

منگل 26 جنوری 2016 20:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) فیصل آباد میں سوائن فلو سے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 30سے لیکر 60سال تک بتائی جاتی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ چندروز سے بڑھتی ہوئی شدید سردی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ضلع بھر میں نزلہ زکام کے ساتھ ساتھ بخار ،سردرد اور نمونیا جیسی وبائی امراض پھیلنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے نواحی چک 240محمد نواز کو اچانک سردرد کی شکایت ہوئی اسے فلو کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں خون کی الٹی آنے کے بعد وہ چل بسا ۔

علاوہ ازیں فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن چک 494، چک نمبر 492 گ ب کا چوہدری عبدالحفیظ 45سالہ محمد ندیم کو اچانک سوائن فلو وائرس کا شکار ہوئے جنہیں پہلے سانس کی تکلیف پھر کھانسی کے ساتھ ساتھ منہ سے خون بھی آنا شروع ہوگیا ان افراد کو مختلف پرائیویٹ کلینک میں لے جایا گیا مگر وہ اس موذی مرض کی وجہ سے چل بسے بتایا گیا ہے کہ مرنے والو ں میں چک نمبر 494گ ب کا محمد اقبال کی یکم فروری کو شادی ہونے والی تھی۔

(جاری ہے)

آن لائن کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں فی الحال سوائن فلو کا مرض نہیں پھیلا بلکہ چند افراد کو نمونیا کی شکایت تھی جس کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں مگر انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ آئے روز سوائن فلو کے مرض سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے مگر محکمہ صحت بدنامی کے ڈ ر سے اس مرض کو خفیہ رکھنے کی کوشش کررہاہے تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی باز پرس نہ ہوسکے

متعلقہ عنوان :