ظلم ،جبر ناانصافی ا ور استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی،اسفندیارولی خان

آج ہمیں جس دہشت گردی کے عفریت کا سامنا ہے اس کے مکمل خاتمے ،چھٹکارے کیلئے ہمیں خان عبد الغفار خان ،عبد الولی خان کے فکر پر عمل کرنا ہوگا،سرابراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیارولی خان کاپیغام

منگل 26 جنوری 2016 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے آج کا دن تجدید عہدکا دن ہے کہ ہم خد ا کی مخلوق کو خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھیں گے ۔ظلم ،جبر ناانصافی ا ور استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پارٹی کے رہبرتحریک عبد الولی خان کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے قائدین نے اپنی پوری زندگی امن جمہوریت سماجی انصاف اور اصلاح کے لئے وقف کر رکھی تھی اور ان کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا۔

اسی لئے کروڑوں انسانوں نے ان کی آواز پر لبیک کہا جاری کردی بیان کے مطابق اسفند یا ر ولی خان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے آج کا دن تجدید عہدکا دن ہے کہ ہم خد ا کی مخلوق کو خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ظلم ،جبر ناانصافی ا ور استحصال کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔امن آزادی بھائی چارے مساوات کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے آج ہمیں جس دہشت گردی کے عفریت کا سامنا ہے اس کے مکمل خاتمے اور چھٹکارے کیلئے ہمیں خان عبد الغفار خان ،عبد الولی خان کے فکر پر عمل کرنا ہوگا۔

اے این پی کے قائدین نے پرائی جنگ سے دور رہنے کی تلقین کی تھی بد قسمتی سے اس پر عمل نہ ہوا جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں اسفند یا ر ولی نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آج بھی حقیقی امن کے قیام کیلئے اے این پی کے رہبروں کے فکر ،فلسفہ ا ور پالیسی پر عمل کیا جائے۔پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ لیکن بھرپور اعتماد کے تعلقات کا قیام اشد ضروری ہے ۔پاکستان کے عوام پاکستان کو حقیقی جمہوری مملکت اور آذاد و خودمختار ریاست دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :