محکمہ ایکسائز موٹر وہیکل ٹیم کا نئی گاڑیاں تیار کرنیوالی جعلی فیکٹری پر چھاپہ ‘ 10سے زائد گاڑیاں قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا
منگل 26 جنوری 2016 19:53
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصور ملک محمد سلم کی زیر نگرانی موٹر وہیکل ٹیم کا نیو بس ٹرمینل قصور کے قریب جعلی انجن نمبر لگا کر نئی گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ ‘ 10سے زائد گاڑیاں قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر نادہند گان ٹوکن ٹیکس ‘بغیر رجسٹریشن اور ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گزشتہ روز مصطفےٰ آباد للیانی کے قریب ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سعید احمد قریشی ،ایکسائز انسپکٹرز چوہدری شوکت علی ،پرویز ڈوگر،اسد اﷲ و دیگر اہلکاروں پر مشتمل روڈ چیکنگ ٹیم گاڑیوں کو چیک کر رہے تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ قصور نیو بس ٹرمینل کے قریب ایک فیکٹری میں غیر قانونی طور پر لوڈر ٹرالے اور مسافر گاڑیاں تیار کرکے جعلی چیسی نمبرز اور انجن نمبر لگا کر مارکیٹ میں بھاری قیمت پرفروخت کی جاتی ہیں جس پر ایکسائز انسپکٹرز اورعملہ نے غیر قانونی فیکٹری پرچھاپہ مار کر 10لوڈر ڈالے اور مسافر گاڑیاں قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا ہے جبکہ فیکٹری کا مالک ارشد علی موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.