بھارتی یوم جمہوریہ پر فوج پریڈمنعقد،فرانسیسی صدرنے نظارہ کیا

منگل 26 جنوری 2016 19:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) بھارت کے دورے پر پہنچے فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے بھارت کے یومِ جمہوریہ کی خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق وہ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اولانڈ کے ہمراہ فرانس کے وزرائے دفاع، خارجہ، اقتصادیات اور ثقافت بھی بھارت کے دورے پر ہیں۔ فرانسوا اولانڈ تین روزہ دورے پر اتوار کے روز چندی گڑھ پہنچے تھے۔ گزشتہ روز بھارتی اور فرانسیسی حکام نے ایک درجن کے قریب مختلف معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ صدر اولانڈ کل فرانس واپس لوٹ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :