امام خمینی کے پوتے کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا

منگل 26 جنوری 2016 19:46

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) ایرانی انقلاب کے بانی آیت اﷲ روح اﷲ خمینی کے پوتے کو آئندہ ماہ ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق 43 سالہ مذہبی رہنما حسن خمینی کے اصلاح پسندوں کیساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی نگہبان شورٰی نے انتخابات کیلئے ان کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی وہ ضروری مذہبی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔ خمینی مذہبی رہنماؤں پر مبنی ایران کی اس طاقتور کونسل کے رکن بننے کے امیدوار تھے جو ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کے کام پر نظر رکھتی ہے اور ان کا پیشرو چننے کی ذمہ داری ہو گی۔

متعلقہ عنوان :