شافٹ میں چادر پھنسنے سے پندرہ سالہ فیکٹری مزدور جان کی بازی ہار گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:58

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء)شافٹ میں چادر پھنس جانے سے پندرہ سالہ فیکٹری مزدور جان کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پندرہ سالہ مجاہد باٹیانوالہ پل کا رہائشی پل پر واقع تھری سٹار رائس ملز میں کام کرتا تھا گزشتہ شب رات تین بجے مجاہدکام کرتے ہوئے اپنے اوپر لپٹی ہوئی چادر ملز میں لگی موٹر مشین کی شافٹ میں پھنس جانے سے مشین کی زد آ کر شدید زخمی ہوگیا جسے جھنگ ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔