تعلیمی ادارو ں پر حملے کر نے والے انسانیت کے روپ میں و حشی درندے ہیں، ڈی سی او جاوید اختر محمود

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:58

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء)تعلیمی ادارو ں پر حملے کر نے والے انسانیت کے روپ میں و حشی درندے ہیں ، ان سفاک دہشت گردو ں کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنی صفو ں میں اتفاق ا تحاد کی مثالی فضاء کو از سر نو پر وان چڑھانا ہو گا ، تعلیمی ادارو ں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور جو ان ملک و قوم کا اثاثہ عظیم ہیں ،آرمی پبلک سکول ،چار سدہ میں با چا خان یونیورسٹی پر حملے پاکستا ں کی سا لمیت پر حملے ہیں ، جس طر ح سانحہ ، آرمی پبلک سکول اور چار سدہ ( باچا خا ن) یو نیورسٹی میں جس طرح اساتذہ کرام ، بچو ں کو دہشت گردی کے عفریت نشانہ بنایا گیا ہے ،، ان سفاک دہشت گردو ں د اور شر پسند عنا صر کو تعلیمی ادارو ں کو ملیا میٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، انہو ں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول ، با چا خان یو نیورسٹی کے اس حا دثے سے سبق سیکھتے ہو ئے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیں اور سیکورٹی سے متعلق اپنے اپنے ادارو ں کی رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کر و ائیں تاکہ ان رپورٹ کی روشنی میں سیکورٹی کے جامع اور فول پر وف انتظامات کو پرکھا جا سکے اور سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ تعلیمی ادارو ں میں اساتذہ کرام ، طلباء ، طالبات مکمل طورپر زہنی سکون کے ساتھ اپنی تدریسی سر گر میا ں یکسو ئی کے ساتھ جاری رکھ سکیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او جاوید اختر محمود ، ڈی پی او شاہ نو از سندھیلہ ، نے تعلیمی ادارو ں میں سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لینے کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر متعلقہ ادارو ں کے افسران بھی مو جود تھے ،ڈی پی ا وشاہ نو از سندھیلہ نے کہا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز تعلیمی ادارو ں کے ارد گرد خا ص طو رپر سکول ٹائمنگ میں مو ثر گشت کو یقینی بنائیں اور عوام اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دیں تاکہ نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو سکے۔