28جنوری میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہونگے، سیدسجاد اکبر کاظمی
ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اﷲ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ پیک کے امتحانات سے قبل تعلیمی اداروں کو بند کرنااساتذہ پنجاب کے خلاف سازش ہے۔
پچھلے سال بھی اے پی ایف پشاور کے سانحہ کے بعد پنجا ب کے تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کی چھٹیاں اور خوف و ہراس کی وجہ سے طلباء کی حاضری کم رہی جسکی وجہ سے 5th اور 8th کے نتائج بری طرح متاثر ہوئے ۔(جاری ہے)
اسکا ذ مہ دار اساتذہ کو ٹہرا کر تقریباً دس ہزار سے زائد اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دے کر اساتذہ کا معاشی استحصال کیا گیا۔ اب دوبارہ سکول بند کرنے سے بچوں کی امتحانی تیاری بری طرح متاثر ہوگی کیونکہ ان دنوں بار بار دہرائی اور بچوں کے ٹیسٹ لئے جا رہے تھے۔
یکم فروری سے پیک کے امتحانات شروع ہو جائیں گے اور ایک مرتبہ پھر نتائج متاثر ہونگے جسکا ذمہ دار اساتذہ کو ٹہرا کر سخت سزائیں اورذلیل و رسوا کیا جائے گا۔اساتذہ پہلے ہی اپ گریڈیشن نہ ہونے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام اور 400 سے زائد سکولوں کی پیف کو حوالگی کے خلاف سرا پا احتجاج ہیں اور اُن میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے عہدیداران و کارکنان پنجاب بھر میں 28 جنوری بروز جمعرات 2 بجے دن ضلعی پریس کلبوں کے سامنے بھر پور احتجاجی مظاہرے کریں گے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان 31مئی کو کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.