چینی سیکیورٹی فرم کے زیر عتاب سابق سربراہ نے خودکشی کر لی

چانگ جیانگ سیکیورٹیز کے سابق چیئرمین کے خلاف رشوت ستانی کی تحقیقات کی جارہی تھی

منگل 26 جنوری 2016 18:50

وو ہن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)وسطی چین کے صوبہ ہوبیائی کی ایک سیکیورٹیز فرم کے سابق سربراہ منگل کی صبح ایک اپارٹمنٹ کی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئے ۔باور کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے کیونکہ ان کے خلاف کرپشن کے الزام میں تحقیقات کی جارہی تھیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالخلافہ ووہن کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے چانگ جیانگ سیکیورٹیز کے سابق چیئرمین یانگ ژی ژاؤ کے 12ویں منزل سے ایک اپارٹمنٹ کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر خود کشی کی ایک تحریر پائی ہے ۔

ووہان میں قائم سٹاک ایکس چینج کی فہرست میں شامل فرم نے 3ہفتے اعلان کیا تھا کہ یانگ کے خلاف ضبط ونظم کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تحقیقات کی جاری ہے ۔یانگ نے دسمبر 2013میں چانگ جیانگ سیکیورٹیز میں منصب سنبھالنے سے قبل صوبائی سرکاری ملکیت اثاثوں کی نگرانی اور انتظام واصرام کمیشن کے سربراہ کے طو رپر خدمات سرانجام دیں ۔