چین کے قومی ادارہ شماریات کے سربراہ کے خلاف نظم وضبط کی شدید خلاف ورزیوں کی تحقیقات

منگل 26 جنوری 2016 18:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے انسداد رشوت ستانی کے سب سے بڑے ادارے کے مطابق قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس) کے سربراہ وانگ باؤان کے خلاف نظم وضبط کی شدید خلاف ورزیوں کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

55سالہ وانگ این بی ایس کے ممتاز پارٹی گروپ کے سیکرٹری بھی ہیں ۔یہ بات سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن کی طرف سے منگل کو دیر گئے جاری جانے والے ایک بیان میں بتائی گئی ہے ۔ این بی ایس کی سرکاری ویب سائٹ پران کے قوائف کے مطابق نائب وزیر خزانہ خدمات انجام دینے کے بعد وانگ کو گزشتہ سال اپریل میں موجودہ عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :