آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں تبدیلی نہ آئی تو قوم صدیوں مایوس رہے گی‘ دہشتگردی ‘جرائم ‘ کرپشن کا خاتمہ اور غریب کا طرز زندگی بدلنا ہوگا

اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز احمد رضا کا تقریب سے خطاب

منگل 26 جنوری 2016 18:39

نساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں تبدیلی نہ آئی تو قوم صدیوں مایوس رہے گی۔ دہشتگردی ‘جرائم ‘ کرپشن کا خاتمہ اور غریب کا طرز زندگی بدلنا ہوگا۔ پاکستان میں سیاست کرپشن آلود ہو چکی ہیں ۔

وہ یہاں انجمن طلباء اسلام کی 48ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سید ی مرشدی ‘ یا نبی نبی ؐ پکارنے والے ملک میں امن چاہتے ہیں اور غیر مسلح جدوجہد کررہے ہیں ہمیں تعلیمی اور سماجی میدان میں آگے بڑھناہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں پاکستان کے نمک خار ہو کر وفا غیر ملکوں سے کرتے ہیں ۔ حکومت اور سکیورٹی ادارے غیر ملکی فنڈنگ روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

تقریب سے جمعیت علماء پاکستان کے سرپرست حاجی محمد اعظم ‘ صدر رانا عبدالجبار اور انجمن طلباء اسلام کے سابق راہنما شیخ عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا اور تعلیمی اداروں میں امن وامان کے قیام کیلئے کام کرنے پر زوردیا ۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر قاری زبیر ‘مقدس اور دیگر طلباء بھی موجود تھے۔