ساہیوال‘ڈویژنل پبلک سکول انتظامیہ اورپرائیویٹ سکولوں کاحکومتی احکامات تسلیم کرنے سے انکار‘ طلباء وطالبات کو سکول آنے کاحکم

منگل 26 جنوری 2016 18:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) ڈویژنل پبلک سکول انتظامیہ اورپرائیویٹ سکولوں کاحکومتی احکامات تسلیم کرنے سے انکار‘ طلباء وطالبات کو سکول آنے کاحکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سردی کی شدت کے پیش نظر سکولوں کے طلباء وطالبات کو 31جنوری تک چھٹیاں دینے کااعلان کیا جسے ڈویژنل پبلک سکول انتظامیہ اور ساہیوال کے پرائیویٹ سکولوں نے ماننے سے انکار کردیا ہے اورڈویژنل پبلک سکول کی انتظامیہ نے بورڈ کلاسز نہم اور دہم کے طلباء وطالبات کوصبح 9بجے سے لیکردوپہر 1بجے تک حاضرہونے کاحکم دیاہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ نے گذشتہ روز (منگل) سکول کھلے رکھے اورسکول میں غیرحاضر طلباء وطالبات کی غیرحاضر ی لگائی۔