نین سکھ کے سماجی راہنماملک باقر اختر کی جانب سے قبرستان کیلئے ایک کنال اراضی وقف

فلاحی و سماجی کاموں کیلئے ملک باقر ایک زندہ مثال ہیں، نصیر آرائیں

منگل 26 جنوری 2016 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ لاہور نصیر آرائیں اور اہل محلہ کی کاوشوں سے نین سکھ کے سماجی راہنما ملک باقر اختر نے اپنی قیمتی اراضی میں سے ایک کنال اراضی قبرستان کے لیے وقف کردی اس بات کا اعلان انہوں نے آج نین سکھ میں ایک اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر نصیر آرائیں نے کہا کہ نین سکھ میں موجود قبرستان میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے عوام پریشان تھے ملک باقر کی زمین قبرستان سے ملحقہ تھی اور اس وقت اس کی مالیت 70لاکھ سے زائد تھی انہوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے عوام کی فلاح کیلئے اپنی ایک کنال قیمتی اراضی قبرستان کیلئے وقت کرکے ایک عظیم قربانی دی ،فلاجی و سماجی کاموں کیلئے ملک باقر اختر ایک زندہ مثال ہیں ۔

ان کی یہ کاوش نین سکھ کی باسیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔