36اضلاع کے 72منصوبوں کے فنڈز ایک ہی منصوبے میں جھونکنا قابل افسوس ہے‘پیر محمد علی گیلانی
غریب عوام کے جان و مال کی قیمت پر اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ نا قابل قبول ہے ‘چیئرمین ہیومن سیفٹی کمیشن
منگل 26 جنوری 2016 18:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) اقوام متحدہ کی رپورٹ پر سول سوسائٹی کے ادارے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب عوام کے جان ومال کی قیمت پر اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ نا قابل قبول ہے ،حکومت ضد اور ہٹ دھرمی کی بجائے حقیقت پسندانہ رویے کا مظاہرہ کرے۔ہیومن سیفٹی کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں چیئرمین پیر محمد علی گیلانی نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر کہیں بھی ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے جو ہزاروں عوام الناس کیلئے چھت اورروزگار چھیننے کا باعث بنے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 36اضلاع کے 72منصوبوں کے فنڈز کو ایک ہی منصوبے میں جھونک دینا افسوسناک امر ہے کسی بھی سیاسی جماعت کو محض عوامی مقبولیت کے میگا منصوبوں کی آڑ میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو غریب لوگوں کیلئے باعث مصیبت ہو ۔(جاری ہے)
پیر محمد علی گیلانی نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں کے بعد اقوام متحدہ کی طرف سے بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر دیا گیا ہے اب حکومت کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور کم از کم اس پراجیکٹ پر نئے سرے سے عوام کی رائے لینا چاہیے ۔
ہیومن سیفٹی کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ناقص تعمیراتی انتظامات اور انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مروجہ حفاظتی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اداروں اور عہدیدارا ن کے خلاف سخت تاد یبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔پیر محمد علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک ہفتے کے اندر اورنج لائن منصوبے کو بند کرنے کا اعلان نہ کیا تو دوبارہ اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.