ما حو لیا تی آلو دگی پھیلا نے والو ں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئے،ڈاکٹر سکندر میندھرو

فیکٹریو ں اور گا ڑیو ں کی چیکنگ کر کے خلا ف ورزی کر نے والو ں کے خلا ف کیسز کا اندرا ج کیا جا ئے ،وزیر ماحولیات سندھ

منگل 26 جنوری 2016 18:25

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سندھ کے وزیر ما حولیا ت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے فیکٹریو ں اور گا ڑیو ں کی بلا تا خیر چیکنگ کر نے اور ما حو لیا ت پر پڑ نے والے مضر اثرا ت کے حوالے سے قا نو ن کے مطا بق ایکشن لینے کی ہدا یا ت دی ہیں ۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے متعلقہ افسرا ن سے کہا کہ جو فیکٹریو ں اور گا ڑیا ں ما حو لیا تی آ لو دگی پھیلا تی ہیں ان کے خلاف کا روائی کی جا ئے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہم معا شر ے کو آلو دگی سے پا ک کر نا چا ہتے ہیں کیو نکہ انسا نی زندگی ہمیں سب سے زیا دہ عزیز ہے ۔انہو ں نے کہا کہ فیکٹری ما لکا ن کو چاہئے کہ وہ اپنی فیکٹریو ں میں ما حولیاتی آلو دگی سے تحفظ کے لئے ضروری آلا ت نصب کر نے جبکہ جو گا ڑیا ں خطر نا ک دھو اں چھو ڑتی ہیں ان سے ما حولیا تی آلو دگی میں اضافہ ہو تا ہے جس سے انسانی صحت پر مضر اثرا ت پڑ تے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فیکٹریا ں چلتی رہیں لیکن یہ عمل بھی بر دا شت نہیں کرینگے کہ جو فیکٹریا ں انسانی صحت کے لئے خطر نا ک ثا بت ہو ں ان کو چھو ٹ دی جائے ۔وزیر ما حولیا ت سندھ نے انوائر مینٹل پرو ٹیکشن ایجنسی کے متعلقہ افسرا ن کو سختی سے ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فرا ئض انتہا ئی ایما ندار ی سے ادا کریں اور ما حولیاتی آلو دگی کے خا تمے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں ۔

متعلقہ عنوان :