کلاس پنجم‘ ہشتم کے سالانہ امتحانات : 10 فروری سے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) سرگودھا میں 10 فروری سے شروع ہونیوالے کلاس پنجم اور بعد ازاں کلاس ہشتم کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے سرگودھا‘ میانوالی‘ خوشاب ‘ بھکر سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرز کو اس ضمن میں ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کرکے ان امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔