نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرپشن کیخلاف اقدامات شروع کردیئے گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) حکومت نے تمام اداروں میں کرپشن کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرنے کے بارے میں اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے پاکستان کے مختلف محکموں میں کرپشن کی بے پناہ شکایات کے بعد حکومت نے تمام محکموں میں کرپٹ افراد کیخلاف کاروائی کرکے انہیں ملازمتوں سے برطرف کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ مختلف محکموں میں افسران اور اہلکار کروڑوں روپے کی کرپشن کی مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ادارے مالی بحران کا شکار ہیں جس کے باعث حکومت نے تمام محکموں میں کرپشن کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اداروں کو کرپشن سے پاک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :