تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:10

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء)تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق جبکہ ٹائر برسٹ ہونے مسافر وین الٹ وین الٹنے سے چار مسافر شدید زخمی ،بتایاگیاہے کہ گزشتہ روزنواحی موضع شیرگڑھ کلاں کا رہائشی بیس سالہ ابوبکر گھریلوکام سے گوجرانوالہ جارہاتھاکہ راستے میں کنگنی والہ کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لیجا یاجارہاتھاکہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ مسافر وین گوجرانوالہ سے لاہور جارہی تھی کہ سادہوکے یوٹرن کے قریب ٹائر برسٹ ہونے وین بے قابوہوکر الٹ گئی وین الٹنے سے خواتین سمیت آٹھ افراد ،طارق،جمیل ،سیماں بی بی اور نذیر سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال پہنچادیاگیاجبکہ وین ڈرائیور وین کی نمبرپلیٹ اتارکر لے گیا۔