گریڈ اسٹیشن کی مر مت کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:10

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) گریڈ اسٹیشن کی ضروری مر مت کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی،ایس ڈی او سب ڈوثیرن نمبر1کی پر یس ریلز کے مطابق 132کیوی گریڈ اسٹیشن کے فیڈرز مورخہ 27/01/2016کو سٹی فیڈر نمبر4اور درگا ہ پور فیڈر صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بند رہیں گا جس سے تتلے روڈ،قلعہ جھنڈا اور تھانہ روڈ کے صارفین متاثر ہونگے،مورخہ 28/01/2016 کوفیڈر سٹی نمبر1,2,4بند رہیں گے جس سے تولیکی روڈ محلہ فیض مدینہ، ورک ٹاون، جی ٹی روڈ اور خان ٹاون کے علاقے متا ثر ہونگے،مورخہ13فروری کو فیڈر سٹی 1,2 درگا ہ پور فیڈرجس سے پاک ٹاون سٹلائیٹ ٹاون ،شریف پورہ اور خان ٹاون ،مورخہ 15فروری کو سٹی نمبر4,5 بند رہے گا جس سے غوثیہ چوک تو لیکی روڈ،گا وں کھوت،اور ماڑی ٹھاکراں مورخہ 18فروری کو فیڈر سٹی نمبر1,2 اور درگا ہ پور بند رہیں گے جس سے محلہ مسلم گنج،پرانی آبادی، بلال پارک، کو ٹ دھنپت اور گھوماں وغیرہ کے علاقے متاثر ہونگے مورخہ 20فروری کو سٹی فیڈر نمبر5،4 بند رہیں گے جس سے ما ڑی ٹھا کراں بلال پارک حبیب پورہ اور تو لیکی روڈ وغیرہ کے علاقے متا ثر ہونگے۔

متعلقہ عنوان :