چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی دورۂ ہسپتال ‘ـ رقم خرچ نہ کرنے پر سخت بر ہم‘نو ٹس جا ری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:10

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ،زکو ٰۃ کی رقم غرباء پر استعمال نہ کرنے پر سخت بر ہمی کا اظہار، نو ٹس جا ری کردیا ، جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کامونکے کی کارکردگی پر اظہار اطمنان، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز زکوٰۃ و عشر کمیٹی ضلع گوجرانوالہ کے چیئرمین میاں امجد محمود نے مقامی لوکل زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین محمد لقمان کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکے میں اچانک دورہ کیا، جس پر معلوم ہوا کہ میڈ یکل سوشل ویلفیئر آفیسر کی سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے اضافی چارج میڈ یکل سوشل ویلفیئر آفیسر گو جرانوالہ نا زش مرزا کو دیا گیا ہے ، جو ٹی ایچ کیو میں مسلسل غیر حاضر ہے جسکی وجہ سے غریب مستحق افراد کے فنڈ کی 3لاکھ روپے کی گذشتہ قسط استعمال نہ ہو سکی جس پرچیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی میاں امجد محمودنے سخت براہمی کا اظہار کرتے ہو ئے نو ٹس لیا اور دیگر عملہ کو تنبیہ کرتے ہوئے فوری طور پر مریضوں کے لیے فری میڈیسنز کی دستیابی کی ہدایات کیں ،بعد ازاں میاں امجد محمود نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل محمد سلیم شبیر نے بریفنگ دی جس پر میاں امجد محمود نے انسٹیٹیوٹ کی اچھی کارکردگی کو سراہا ، اس موقع پر ممبر ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کوثر مجید، میاں سخاوت بشیر، کرامت علی، شیخ رفیق، نسیم انجم، اشفاق گھمن اور سیٹھ محمد افضل بھی موجود تھے۔