پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کا دورہ پاک افغان طورخم بارڈر، سیکیورٹی مزید سخت کرنے اور نفری بڑھانے کی ہدایت، کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال

بارڈر پر افغانوں کی تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، پولیٹیکل ایجنٹ خیبر شہاب شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جنوری 2016 18:05

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کا دورہ پاک افغان طورخم بارڈر، سیکیورٹی مذید سخت کرنے اور نفری بڑھانے کی ہدایت، کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال کر دیئے گئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ، بارڈر پر افغانوں کی تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے منگل کے روز پاک افغان سرحد طورخم کا اچانک دورہ کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال کا خود تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے طورخم انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے حکام کو طورخم سرحد کو ہر حوالے سے محفوظ بنانے کے لئے احکامات جا ری کر دیئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان طورخم سرحد پر سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم پھر بھی انہوں نے طورخم انتظامیہ کو بارڈر پر خاصہ دار اور سیکیورٹی فورسز کی نفری مذید بڑھانے اور ان کو چھوبیس گھنٹے چوکنا اور چوکس رکھنے کی سخت تاکید کی ہے تاکہ وہ کری نگرانی کر سکے انہوں نے کہا کہ طورخم میں کنٹرول روم اور سی سی ٹی وی کیمرے سو فیصد بحال کر دیئے گئے ہیں تاکہ بارڈر اور آس پاس کے علاقوں سے آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی اور مانیٹرنگ کی جا سکے اور ہدایات جاری کر دیں کہ طورخم سرحد پر آنے جانے والوں کی مکمل جامع تلاشی اور گاڑیوں کی چیکنگ کو مذید بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی شرپسند اور مشکوک شخص پاکستان نہ آسکے انہوں نے کہا کہ چاک و چوبند اہلکاروں پر مشتمل کویک ریسپانس فورس بھی قائم کر دی گئی ہے تاکہ بر وقت کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو کنٹرول کر سکے اس موقع پر طوخم کے نائب تحصیلدار شمس الاسلام نے پی اے خیبر کو کنٹرول روم، سی سی ٹی وی کیمروں اور بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے تمام تر اقدامات سے آگاہ کیا جس پر پولیٹیکل ایجنٹ خیبر نے اطمینان کا اظہار کیا۔