سیکورٹی فورسز و کلکٹر کسٹم کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،سربراہ اینٹی کرپشن موومنٹ فضل محمد نورزئی و دیگر کا مظاہرے سے خطاب

منگل 26 جنوری 2016 17:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) اینٹی کرپشن موومنٹ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز و کلکٹر کسٹم کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے انکے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں ۔یہ بات اینٹی کرپشن موومں ٹ کے سربراہ کمانڈر فضل محمد نورزئی ، محب اﷲ پاکستانی ، ظریف پشتون اور دیگر نے اینٹی کرپشن موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کسٹم کلکٹر اور سیکورٹی فورسز کیخلاف احتجاج دراصل چند سمگلروں کی ذاتی مفادات کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کلکٹر کسٹم آفیسر ایک ایماندار اور مخلص آفیسر ہیں جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی بلوچستان کے ریونیو میں136فیصد اضافہ اور 486نان کسٹم گاڑیوں اور دیگر غیر ملکی سامان کو پکڑا ہے جو غیرقانونی طریقے سے ہمسایہ ممالک سے اندرون صوبہ اسمگل کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں چند افراد تاجروں کے نام پر لوگوں کو جمع کرکے ایماندار آفیسروں کیخلاف بلاجواز ہڑتال اور سیکورٹی فورسز کو بدنام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن موومنٹ ہر ایماندار آفیسر کے ساتھ اور کرپٹ آفیسران کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلکٹر کسٹم اورایف سی کی طرف سے غریبوں کا کوئی نقصان نہیں کیا گیا لیکن جرائم پیشہ عناصر ایف سی کو اپنے راستے سے ہٹانے کیلئے سازشیں کررہے ہیں جنہیں اینٹی کرپشن موومنٹ عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنادے گی۔

متعلقہ عنوان :