سندھ ہائی کورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے 4فروری تک جواب طلب کرلیا

منگل 26 جنوری 2016 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت سے 4فروری تک جواب طلب کرلیاہے۔ وی آئی پی کلچر کے خلاف صارم برنی کی جانب سے درخواست سماعت سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس کی سماعت کی دو رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ 14مارچ 2014کو مٹھی میں وزیر اعظم کے دورے کی واجہ سے سلمیٰ اور 23دسمبر 2015کو بلاول بھٹو زرداری کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث لیاری کی کمسن بچی بسمہ ہلاک ہوئی ، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں ، جبکہ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ایمبولینشز بھی ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں اور اس سے شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں،، سڑکوں کی بندش آئین کے آرٹیکل 4,8,9اور14اور 25کی خلاف وارزی ہے۔

متعلقہ عنوان :