سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

8 منشیا ت فروش گرفتار ا ، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 90 کلو گرام چرس برآمد

منگل 26 جنوری 2016 17:38

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 8 منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرلیا ، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 90 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل زرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چمن جنہ کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے دوران ڈیوٹی گاڑی کی چیکنگ کرتے ہوئے آٹھ منشیات فروشوں گرفتار کر کے گاڑی کے خفیہ خانوں سے نویں کلو گرام چرس ،ایک عدد پستول،ایک عدد کلاشنکوف اور مختلف قسم کے کارتوس بر آمد کر لیئے ۔

گرفتار ہونے والوں میں اخترمحمد،تاجر خان،میر نواز،زینت خان،خواجہ شاہ،آخیل جان،انال ولی اور رومان ساکنان لوئر اورکزئی ایجنسی شامل ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مذکورہ ملزمان چرس کو لوئر اورکزئی سے کوہاٹ سمگل کر رہے تھے جس کو لوئر اورکزئی چمن جنہ کے مقام پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کو چمن جنہ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔