محکمہ جنگلات پشاور ڈویژن کے اہلکاروں نے لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

منگل 26 جنوری 2016 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا پشاور ڈویژن نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ رات افغانستان سے لائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی غیر قانونی لکڑی سے بھرایک ا بڑا ٹریلر پکڑ لیااور یوں محکمہ کے اہلکاروں نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کاروائی کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوکے معاون خصوصی برائے جنگلات اشتیاق ارمڑبھی موجود تھے۔

اسلامیہ کالج فارسٹ چیک پوسٹ کے فارسٹر ہمایون خان سے موصولہ تفصیلات کے مطابق باغ ناران چوک حیات آباد میں گاڑی نمبرKBL 116 ڈرائیور کاتب ولد خوگیانی کے ٹریلر کو روک کر تلاشی لی گئی جس میں سکریپ کے اندر چھپائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی مختلف اقسام کی ٹمبر برآمد کر لی گئی اور دوران تفتیش پتہ چلا کہ مذکورہ لکڑی پر فارسٹ ڈیوٹی جوکہ تین ہزار روپے فٹ کے حساب سے بنتی ہے ،فارسٹ ڈویلپمنٹ فنڈ جو دس روپے فی فٹ بنتاہے علاوہ دیگر فارسٹ ڈیوٹیز کی ادائیگی نہیں کی گی تھی لہٰذا قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتارکرکے ضبط شدہ لکڑی محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا پشاور ڈویژن نے اپنے تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ ٹریلر افغانستان سے طورخم کے راستے جمرد روڈ سے ہوتے ہوئے پنجاب جارہاتھا۔

متعلقہ عنوان :