میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی 2 خواتین اور3مخصوص نشستوں کیلئے 17اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

منگل 26 جنوری 2016 17:28

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)میونسپل کمیٹی فتح جنگ کی دو خواتین اور3مخصوص نشستوں کے لیے 17اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے میونسپل کمیٹی کے 12ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے 11فروری کو جناح ہال فتح جنگ میں پولنگ ہوگی ۔ اس وقت میجر طاہر صادق گروپ کو بھاری اکثریت حاصل ہے ۔میونسپل کمیٹی فتح جنگ میں میجر طاہر صادق گروپ کے 6ارکان ،آزاد 1، تحریک انصاف 2اور مسلم لیگ ن کے 3ارکان موجود ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے ورکر نشست پر کسی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے جبکہ آزاداُمیدوار محمد سفیر کی طر سے آصف علی کے کاغذات داخل کیے گئے۔

(جاری ہے)

جس کی تائید مسلم لیگ ن کے کونسلر محمد بشیر نے کی جبکہ میجر گروپ اور تحریک انصاف اتحاد گروپ کی طرف سے ورکر نشت پر تین افراد کے کاغذات داخل کرائے گئے یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد اُمیدوار نے ایک میجر طاہر صادق گروپ نے 3اُمیدوار نامزد کیے یوتھ نشست پر مسلم لیگ ن کا کوئی اُمیدوار موجود نہیں ہے خواتین کی دو نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن ایک اور میجر طاہر صادق گروپ نے 4ارکان کے کاغذات نامزدگی داخل کئے اقلیتوں کی ایک نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف اتحاد گروپ 3کے کاغذات داخل کرائے ورکر کی نشست پر ایک صحافی اُمیدوار کے کاغذات داخل کرائے گئے ۔