موجود حکومت نے قرضے لینے کے تمام ریکارڈ توڑدئیے‘ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا‘مہنگے قرضے لے کر معیشت کی بہتری کے دعویداروں کا عوام کے سامنے پوک کھل گیا ہے‘پاکستان کا ہر شہری بال بال قرضے میں جکڑ چکا ہے

مسلم لیگ (ق) لیگ لاہورکے رہنماؤں میاں کامران سیف‘عمران فیاض ‘فرحان شاہ کا مشترکہ بیان

منگل 26 جنوری 2016 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)مسلم لیگ ق لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف ٖسیدفرحان شاہ ، عمران فیاض نے مشترکہ اپنے بیان میں کہا ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا،کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے کشکول کا سائز بڑاکردیا، آئی ایم ایف کی شرائط پر 120 ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہامہنگے قرضے لے کر معیشت کی بہتری کے دعویداروں کا عوام کے سامنے پوک کھل گیا ہے۔

موجود حکومت کے دور میں دوربین سے بھی نظرنہ آنے والی گڈ گورننس کاہرروز بریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا حیرت کی بات ہے کہ موجود حکمران کو عالمی اداروں کے آگے گردی رکھ کرلئے گئے قرضوں سے زر مباد کے دخائر21ارب ڈالر تک پہنچنے گئے۔

(جاری ہے)

موجود حکومت قرضے لنیے میں پیپلزپارٹی دور حکومت کا بھی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔پیپلزپارٹی کے دور کے قر ضے اتارنے کے لیے نئے قرضے لنیے کا جواز پیش کیا۔

اگر حکومت اپنے وسائل پیدا کرکے ان قرضوں کو اتارنے کا انتظام کرتی تو اسے ضرور سراہا جاتا۔انہوں نے کہاحکومت آئی ایم ایف سے نئے ٹیکسز عائد کرنے جارہی ہے۔جوظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے اور اسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا آج حکومت غیر ملکی اداروں سے اربوں روپے قرضہ حاصل کر رہی پاکستان کا ہر شہری بال بال قرضے میں جکڑ چکا ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں۔