چیف سیکرٹریٹ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ لاہور کی سکیورٹی کے لیے سکیورٹی آلات طلب کرلیے

منگل 26 جنوری 2016 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) چیف سیکرٹریٹ پنجاب خضرحیات گوندل نے سول سیکرٹریٹ لاہور کی سکیورٹی کے لیے سکیورٹی آلات طلب کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کے نام ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے پاس نہ توجدید ہتھیار ہیں اور نہ ہی جدید آلات ہیں جس کی وجہ سے سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر معمور اہلکار ہتھل ہوکر بیٹھے ہیں۔ لہٰذا سول سیکرٹریٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر جدید ہتھیار اور آلات فراہم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :