محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف این جی اوز کے آڈٹ کے لیے 3کرو ڑ روپے جاری کردیا

منگل 26 جنوری 2016 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف این جی اوز کے آڈٹ کے لیے 3کرو ڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے این جی اوز کے آڈٹ کے لیے 10کروڑ روپے طلب کیے تھے مذکورہ محکمہ بیرون ممالک سے فنڈنگ لینے والی این جی اوز کا آڈٹ کرکے رپورٹ صوبائی وزیرداخلہ سمیت وفاقی حکومت کو ارسال کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر ملکی فنڈنگ لینے والی این جی اوز کا نیشنل ایکشن پلان کی تحت آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آڈٹ ٹیمیں اس بات کی رپورٹ تیار کریں گی کہ کوئی بھی این جی او کتنے عرصے سے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کررہی ہیں اور فنڈنگ کا پیسہ کہاں کہاں خرچ کیا جارہا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگر کسی این جی او کا کسی ملکی یا غیر ملکی کالعدم تنظیم سے تعلق ثابت ہوگیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :