اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل کیا کرنے والے ہیں؟؟ فیض الحسن چوہان

نے بتادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 17:13

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل کیا کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیض الحسن چوہان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے متعلق کہا کہ وہ اپن ی ریٹائر منٹ سے قبل ہی تمام گندی مچھلیوں کا ملک سے صفایا کر کے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج نے اس ملک کے لیے خاطر خواہ کام کیا، فیض الحسن چوہان نے کہا کہ گذشتہ دو سال میں پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہو کر اس ملک کو ایک مرتبہ پھر سے گندہ کرنے میں لگی ہیں اور پاک فوج کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں لیکن آرمی چیف نے صاف کہا ہے کہ میں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ان تمام گندی مچھلیوں کا صفایا کر کے جاؤں گا۔