بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی بھوندی حرکتوں سے باز نہ آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 16:58

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی بھوندی حرکتوں سے باز نہ آئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی بھوندی حرکتوں سے باز نہ آئے ۔ نریندر مودی اپنی ان حرکات کے باعث عالمی میڈیا میں بھی خاصے نمایاں رہے ہیں جبکہ بھارتی عوام کی جانب سے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے ۔ پہلے تو محض نریندر مودی کی سیفلیوں کے چرچے عام تھے لیکن اب نریندر مودی نے عالمی دوروں پر بیرون ممالک کے سر براہان کو ناگواری محسوس ہونے کے باوجود گلے لگانا بھی شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

جب امریکہ گئے تو اوبامہ کو گلے لگایا، جرمنی گئے تو وہاں بھی نہ چھوڑا اور تو اور جب متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تو وہاں کے سر براہ کو بھی گلے لگانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ گلے لگانا مشرقی معاشرے میں اظہارٍ خلوص جبکہ مغربی معاشرے میں بُرا تصور کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں فرانسیسی صدر بھی نریندر مودی کی گلے لگانے کی عادت سے بچ نہیں پائے ، جس کے بعد بھارتیوں نے بھی ان کا اچھا خاصا مذاق بنا ڈالا۔ بھارت کے یومٍ جمہوریہ کے موقع پر فرانسیسی صدر نے مودی کی جپھی سے بچنے کے لیے دوسری جانب چہرہ کیا تو مودی نے مشہور زمانہ ہالی وڈ فلم ”Titanic“ کے ہیرو کی طرح فرانسیسی صدر کو کمر سے پکڑ لیا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سے مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :