خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالا محمد یوسف خلجی 10 روزہ تنظیمی دورے پر کراچی روانہ

منگل 26 جنوری 2016 16:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) خلجی قومی تحریک کے سربراہ لالا محمد یوسف خلجی 10 روزہ تنظیمی دورے پر کراچی روانہ ہو گئے جہاں پر وہ مختلف رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے سربراہوں اور نمائندوں سے ملاقات کریں گے تاکہ بلوچستان کے حالات اورموجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بات چیت کر کے بلوچستان کی اہمیت اور گوادر پورٹ کی حیثیت کے حوالے سے بات چیت کر سکیں تنظیمی دورے پر روانہ ہونے سے قبل اپنے دفتر میں ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے لالا محمد یوسف خلجی نے کہا کہ میرے کوشش ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا سکوں کیونکہ بلوچستان جو کہ رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا اور آبادی کی لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبے ہونے کے ساتھ ساتھ اس صوبے کو اللہ تعالیٰ نے بیش بہا قدرتی معدنیات سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل کو قابل استعمال لا کر بلوچستان کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرے ان میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم کیا جا سکتا ہے کیونکہ بلوچستان کو ہر دور میں نذر انداز کیا گیا لیکن اس وقت بلوچستان کی سرزمین پر واقع گوادر پورٹ کی اہمیت دنیا بھر میں عیاں ہو چکی ہے اس لئے چین اپنے مغربی پسماندہ علاقوں کو گوادر کے ذریعے منسلک کر کے انہیں ترقی دینا چا ہتا ہے جس کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ہماری یہی خواہش ہے کہ مذکورہ منصوبے کو بروقت مکمل کر کے اس کے ثمرات بلوچستان کے عوام تک پہنچائے جائے تاکہ لو گوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع میسر آسکیں اور موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر مسائل سے نجات دلانے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے قابل استعمال بنائے تاکہ بلوچستان ترقی کر کے پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر آسکے لالا محمد یوسف خلجی10 روزہ تنظیمی دورے پر کراچی روانہ ہو گئے جہاں پر مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :