بھارت یوم جمہوریہ کے موقع پر ”دھماکوں“ سے گونج اٹھا

بھارتی جنگی طیارے نے اپنی ہی سرزمین پر 5بم داغ دیئے ،سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

منگل 26 جنوری 2016 16:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) بھارت یوم جمہوریہ کے موقع پر ”دھماکوں“ سے گونج اٹھا ، بھارتی جنگی طیارے نے اپنی ہی سرزمین پر 5بم داغ دیئے ،سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ، آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران جنگی طیارے اپنی دفاعی طاقت کا مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران ایک جنگی طیارہ جو تقریب کی فضائی نگرانی پر مامور تھا ، نے غلطی سے پانچ بم گرا دیئے جو علاقے گوڈ میں کھلے میدان میں جاگرے تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی آوازیں تقریباً10کلومیٹر دور تک سنی گئیں اوردھماکوں کی آوازیں سنتے ہی سکیورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ جائے وقوعہ کی جانب گئے ۔اس موقع پر ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :