چین کے بندرگاہی شہر تیان جن میں خونین دھماکوں کے سلسلے میں 25افراد سے پوچھ گچھ

منگل 26 جنوری 2016 16:10

تیان جن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء /شنہوا ) چینی پراسیکیوریٹورٹ نے گذشتہ سال شمالی چین کے بندرگاہی شہر تیان جن میں خونین دھماکوں پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض سے غفلت بھرنے کے شبے میں 25افراد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، تیان جن پیپلز پرو کیوریٹوریٹ کے پراسیکیو ر ٹر جنرل ژو شپنگ نے منگل کو کہا کہ پولیس نے خطر ناک مواد والے گودام جہاں دھماکے ہوئے کے مالک تیان جن روئی ہائی انٹرنیشنل لاجسٹکس کمپنی لمٹیڈ کے بورڈ کے وائس چیئر مین دوم شی ژوان اور چیئر مین یوژوئی ویائی سمیت مزید 22افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تیان جن کے میئر وانگ زنگ گواؤ نے کہا کہ یہ واقعہ تیان جن پیداواری سیفٹی میں خامیوں کی عکاسی کرتا ہے ہم نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے ۔12اگست کو تیان جن پورٹ میں خطر ناک کیمیکل کا ذخیرہ کیے جانے والے ایک گودام اور رہائشی علاقوں میں دو دھماکے ہوئے ان دھماکوں میں آگ بجھانے والے عملے کے 104ارکان سمیت 173جانیں ضائع ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :