چین کی طرف سے کولمبیا میں 50سالہ خانہ جنگی کے ممکنہ خاتمے کا خیر مقدم

منگل 26 جنوری 2016 16:10

اقوام متحدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء /شنہوا ) اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے گذشتہ روز حکومت کولمبیا اور باغیوں کے درمیان امن معاہدے پر متوقع دستخط جس کے نتیجے میں نصف صدی تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کا خاتمہ ہو جائے گا کا خیر مقدم کیا ہے ، سلامتی کونسل کی طرف سے کیوبا کے بارے میں قرارداد منظور کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لائیو جائی ہی نے کہا کہ ”حکومت کولمبیا ر اور فارک (کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج ) کے کسی امن معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے جو نصف صدی تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے خاتمے کا مظہر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین اس ضمن میں مبارکباد دیتا ہے اور امن کے لیے افہام و تفہیم کی پیشرفت کے لیے حکومت کولمبیا اور متعلقہ فریقین کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کو امیدہے کہ قرارد اد کی متفقہ منظوری سے کولمبیا کے تمام متعلقہ فریقین کی طرف سے امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور جلد دستخط کرنے کی راہ ہموار ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کولمبیا کی حکومت کے تقاضوں کے مطابق کولمبیا کی خو د مختاری ، آزادی اور علاقائی یکجہتی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی حمایت کرتے ہیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کولمبیا میں جاری امن عمل جس کا مقصد مانیٹر کرنے کے لیے حکومت اور فارک کے چھاپہ ماروں کے درمیان 50سالہ جنگ کا خاتمہ ہے کو مانیٹرکرنے کے لیے ایک مشن کے قیام کی قرارداد منظور کی ہے ، حکومت کولمبیا نے نومبر 2012کے بعد سے فارک کے ساتھ امن مذاکرات کے کئی دور کیے ہیں اب تک فریقین کے درمیان بری اور شہری ترقی سابق باغیوں کی سیاسی شراکت ،منشیات اور ممنوعہ ادویات کیس سمگلنگ ی روک تھا م اور تنازع کے متاثرین کی واپسی کے بارے میں اتفاق رائے ہو چکا ہے ، تنازعہ کے خاتمے کے بارے میں حتمی معاہدہ ہے جس کے طے کیے جانے بارے میں دونوں فریقین نے 23مارچ تک کا عزم کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :