غرب اردن، فدائی حملے میں دو فلسطینی شہید، دو صہیونی عورتیں زخمی ہوگئیں

منگل 26 جنوری 2016 15:10

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت حورون کے مقام پر دو فلسطینی نوجوانوں کے مشترکہ فدائی حملے میں دو یہودی آباد کار خواتین زخمی ہوگئی جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے دونوں فلسطینی نوجوان بھی شہید کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی رام اللہ میں گزشتہ روز شام دو فلسطینی نوجوانوں نے یہودی خواتین پر چاقووٴں سے حملے کئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی جبکہ دوسری کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق دونوں فلسطینی حملہ آوروں کو اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کرشہید کردیا اوران کی میتیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ایک مقامی فلسطینی رابطہ کار نے بتایا کہ شہید ہونیوالے ایک نوجوان کی شناخت ابراہیم اسامہ یوسف کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 22 سال ہے جبکہ دوسرے کی شناخت حسین محمد ابو غوش کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 17 سال ہے اور اس کا آبائی تعلق بیت المقدس سے ہے۔

متعلقہ عنوان :