صہیونی فوجیوں پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں جڑواں بہنیں گرفتار، فردم جرم عائد

منگل 26 جنوری 2016 15:08

تلکرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر طولکرم سے دو کم عمر سگی فلسطینی بہنوں کو حراست میں لیا ہے جن پراسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ نے فوج کے تعاون سے دو جڑواں بہنوں دیانا اور 18 سالہ نادیہ خویلد کو پچھلے سال دسمبر کے آخر میں شویکہ کے مقام سے حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لی گئی دونوں فلسطینی لڑکیوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، چاقو اور حماس کے پرچم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔اسرائیلی عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لی گئی دونوں لڑکیوں نے اسرائیلی تنصیبات پرحملوں کیلئے دھماکہ خیز مواد خود ہی خریدا تھا۔اسرائیل کی ’سالم‘ نامی فوجی عدالت میں دونوں فلسطینی لڑکیوں کیخلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ ان پر خلاف قانون تنظیم سے تعلق، بارودی مود جمع کرنے اور اسرائیلی تنصیبات اور فوجیوں پر حملوں کی سازش تیار کرنے جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔