تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیاجائے گا ،ڈی پی او قصور

منگل 26 جنوری 2016 14:49

قصور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء)ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیاجائے گا اور اگرکسی سکول کے ہیڈماسٹریاکالج کے پرنسپل نے سکیورٹی فول پروف بنانے میں اپنا کردار ادا نہ کیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی‘ ضلع بھرمیں پولیس‘ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں بنا دی گئیں ہیں جو اس چیز کو یقینی بنائیں گی کہ ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اقدامات پرعمل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سکول وکالجز کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران پرنسپلز اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی بیرونی دیواریں 8 فٹ اونچی‘خاردار تاریں لگانے‘ سیکورٹی گارڈزکی تعیناتی ‘ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کو یقینی بنانے اور مورچے بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔