کاروبار اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت چین کا تازہ ترین اقدام

دریائے یانگزئی ڈیلٹا کے لیے 144گھنٹے کے فری ویز ا داخلے کی پیش کش نئی پالیسی کا اطلاق 51ممالک اورعلاقوں کے سفری عوام پر ہو گا ، وزارت تحفظ عامہ

منگل 26 جنوری 2016 14:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) شنگھائی، جیانگ سو اور ژی جیانگ کاروبار وسیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کی تجدید میں 30جنوری سے بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کے لیے 144گھنٹے کے ویزا فری داخلے کی پیش کش کریں گے ۔ یہ نئی پالیسی جس کا گذشتہ روز اعلان کیا گیا امریکہ ، روس، برطانیہ ، آسٹریلیا ، فرانس اور جاپان سمیت 51ممالک اور علاقوں کے سفری عوام کے لیے ہے ، اس کا اعلان وزارت تحفظ عامہ نے منگل کو کیا ہے ۔

ایسے سفری عوام شنگھائی کی فضائی، بحری ،ریلوے ، بندرگاہوں جیانگ سو صوبے کے نان جنگ لو کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اورژی جانگ صوبے کے ہانگ ژو ژیاؤ شن انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے ذریعے داخلے پر دریائے یانگزئی ڈیلٹا میں 124گھنٹے کا قیام کر سکیں گے بشرطیکہ ان کے پاس 144گھنٹے کے اندر کسی تیسرے ملک یا علاقے کے لیے روانہ ہونے کے لیے تیسرے ملک کا ویزہ اور ٹکٹ ہوں گے ، شنگھائی ، ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو اور جیانگ سو کے دارالحکومت نان جنگ نے 2013سے بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کے لیے 72گھنٹے کے ویزہ فری داخلے کی اجازت دے رکھی ہے ، سابقہ پالیسی کے تحت ٹرانزٹ مسافر تین شہروں کے ہوائی اڈے سے ہی داخل ہو سکتے تھے اور انہیں بیرون شہر علاقوں کا سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی ، ان کے ٹرانزٹ قیام کی مدت دوگنا کرنے کے علاوہ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مسافروں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ چین کے اقتصادی گڑھ دریائے یانگزئی ڈیلٹا کے تینوں صوبائی علاقوں کا سفر کر سکیں ۔

(جاری ہے)

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی سیاحت اور تجارتی و کاروباری تعاون کے علاوہ جوہر قابل کی آمد کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی زبردست کوششوں کا مظہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :