افغانستان،پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھیوں کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا

منگل 26 جنوری 2016 14:25

ٹ
ٹ

قندھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) افغانستان کے صوبے ارزگان میں پولیس اہلکار نے اپنے 10ساتھی اہلکاروں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے نے گورنر کے ترجمان دوست محمد نائب کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں منگل کو افغان پولیس اہلکار نے پہلے اپنے ساتھیوں کو نشہ آور چیز کھلائی اور بعد ازاں ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 10پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ ایک ہفتے میں حکومتی فورسز پر ہونیوالا اس نوعیت کا دوسرا اندرونی حملہ ہے۔واقعہ کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :