برفانی طوفان کے باعث امریکا کواربوں ڈالرکا نقصان

منگل 26 جنوری 2016 14:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) برفانی طوفان جاتے جاتے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا گیا، تائیوان میں سرد موسم کے باعث نوے افراد جان سے گئے، جنوبی کوریا میں ساٹھ ہزار سیاح پھنس کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان نیویارک اور واشنگٹن کوفتح کرتا ہوا گزرگیا،لیکن امریکا کو ایک ارب ڈالر کا نقصان دے گیا۔

برفانی طوفان جھیلنے والے امریکی رہائشیوں کو اب طوفان کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، متاثرہ ریاستوں میں بیشتر اسکول اور دفاتر اب بھی بند ہیں اور ہزاروں لوگ بجلی کی بحالی کے منتظر ہیں، متاثرہ علاقوں میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔برفانی طوفان کے دوران پانچ ریاستوں میں تین فٹ سے زیادہ برف پڑی، سب سے زیادہ برفباری ورجینیا میں ہوئی جہاں بیالیس انچ ریکارڈ کی گئی، برفباری سے ساڑھے آٹھ کروڑ سے زیادہ امریکی متاثر ہوئے، برفانی طوفان نے امریکی معیشت کو بھی اربوں ڈالر کا دھچکا پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

شدید سرد موسم نے مشرقی ایشائی ملکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جنوبی چین، جنوبی کوریا اور جاپان میں سردی کی شدت عروج پر ہے، ہانگ کانگ میں سرد موسم کا ساٹھ سالہ جبکہ تائیوان میں سردی کا سولہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے بند ہونے سے ساٹھ ہزار سیاح پھنس کر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :