گلگت بلتستان،نیشنل بنک آف پاکستان کے منیجر اور کیشیئر کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 14:18

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) نیب گلگت بلتستان نے کارروائی کر کے نیشنل بنک آف پاکستان کے منیجر اور کیشیئر کو کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نیب گلگت بلتستان نے کارروائی کر کے گلگت کے نیشنل بنک آف پاکستان کے منیجر عزت بیگ اور کیشیئر محمد عیسیٰ 21 کروڑ روپے فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے نیب کے مطابق این پی پی کے منیجر اور کیشیئر نے زمین کی خریداری کے لئے جعلی کاغذات پر 21 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :