ملائیشیاء اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم نجیب رزاق کو 681 ملین ڈالر رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقلی مقدمہ میں بری کر دیا

منگل 26 جنوری 2016 14:18

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) ملائیشیا کے اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم نجیب رزاق کو بدعنوانی کے مقدمہ میں بری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 681 ملین ڈالر کی متنازعہ منتقلی سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے تحفہ تھا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹارنی جنرل محمد ایاندی نے وزیر اعظم نجیب کو بدعنوانی مقدمہ میں بری قرار دیتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات سے بالکل مطمئن ہیں انہوں نے وزیر اعظم نجیب رزاق کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی 681 ملین ڈالر کی رقم بدعنوانی یا رشوت کی نہیں تھی۔

یہ رقم سعودی شاہی خاندان کی جانب سے وزیر اعظم نجیب کو ڈونیشن کی مد میں بطور تحفہ دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ یہ وجوہات سامنے نہیں لائی جا سکیں کہ یہ رقم وزیر اعظم نجیب کو سعودی خاندان نے کیوں ڈونیشن کی مد میں دی۔ یہ وزیر اعظم نجیب اور سعودی خاندان کا ذاتی معاملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :